سرائے عالمگیر شہر بارش سے دریا کا منظر پیش کرنے لگا

0
1809

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور )ہلکی بارش سے شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا،بارشی پانی سڑکوں اور گلیوں میں پھیل گیا ،آمدورفت کے راستے بند
تفصیلات کے مطابق آٹھ کروڑ 26 لاکھ میں بننے والی 1/2 کلومیٹرسڑک عوام کے لیے وبال جاں بن گئی ۔نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر آنے سے ہر طرف تعفن پھیل گیا ہے ،سرائے عالمگیر پیرس تو نہ بن سکا مگر گجرات کے گندے شہروں میں نمبر ون ضرور بن گیاہے جہاں مقامی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سےناجائز تجاوزات سے آمدورفت کے تمام راستے تنگ کیے ہوئے ہیں تو جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی نےبدبونے عوام کا جینا حرام کیا ہواہے لیکن عوام کی طرف سےکی جانے والی شکایات بھی مسلے کے حل میں کارگرثابت نہ ہوئیں اور شہر کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے شہر کو ماڈل سٹی بنانے کی بجائے وینس بنا دیا ہے اور بارش کے دنوں میں کشتاں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سےلوگ چنگ چی آٹورکشہ اورموٹرسائیکل سے کشی کا کام لینے پر مجبور ہیں شہر کے مکینوں کا کہناہے کہ شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے تمام دعوے اخبارات تک محدود ہیں جبکہ شہر کی صورتحال ان دعوں کی تا ئید نہیں کرتی ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف بیانات اور باتوں سے وعدوں کی تکمیل ممکن نہیں بلکہ اس وقت شہرمیں ناجائز تجاوزات کاخاتمہ صفائی ستھرائی سمیت نقاسی آب کاناقص نظام عوام کے لیے مسلہ بنا ہواہے جسے بہتر کرکے عوام کو اچھا ریلیف دیا جاسکتا ہے ڈی سی اور گجرات اگر توجہ دیں تو اہلیان سرائےعالمگیر ان کے لیے دعا گو ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here