سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والے کراچی کے کامیاب جلسے کی پاکستان کی عوام خصوصاً کراچی کی عوام, کو مبارکباد

0
417

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا برطانیہ کے صدر الطاف شاہد برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والے کراچی کے کامیاب جلسے کی پاکستان کی عوام خصوصاً کراچی کی عوام, پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال صدر انیس قائم خانی ,مرکزی کونسل اور تمام شعبہ جات کے ذمیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ۔ پاکستان کو بچانے کا سفر 3 مارچ 2016صرف دو شخصیات مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے شروع کيا تھا ۔آج یہ تحریک کروڑوں پاکستانیوں کی تحریک بن چکی ہے اب ھم نے مڑ کر کسی سازشی عناصر کو نہیں دیکھنا بلکہ پاکستان کی عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق ان کی دھلیز پر پہنچانا ہے ۔ کراچی کی عوام نے پاکستان کی عوام کا مقدمہ ارباب اقتدار اور ارباب اختیار کے سامنے رکھ دیا ہے اور اس کا پہلا ٹیسٹ کیس 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں دیکھناہے ۔گلگت بلتستان میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر انتخابات ہونے جا رہے جہاں دیگر جماعتوں کے امیدوار الیکشن لڑ رہے ھیں وہی پاک سرزمین پارٹی کے پانچ امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ھیں ۔تمام رہنماؤں نے گلگت بلتستان کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا جس طرح کراچی کی عوام نے اپنا فیصلہ پاک سرزمین پارٹی کے حق میں دے دیا ہے اسی طرح آپ نے پاک سرزمین پارٹی کے ان پانچ امیدواروں کی الیکشن کمپین بھی چلانی ہے اور لوگوں سے رابطہ کر کے ڈولفن کے نشان پر مہر بھی لگوانی ہے ظلم ,ناانصافی, اقرباء پروری, کرپشن,مہنگائی, بے روزگاری, کی سیاہ رات جلد ختم ہونے کو ہے اور کوئی خاندانی سیاسی لمیٹیڈ جماعتیں عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دلوا سکتیں صرف پاک سرزمین پارٹی ہی وہ جماعت اور تحریک ہے جو نا صرف پاکستانی قوم کو ایک عظیم قوم اور ملک پاکستان کو ایک عظیم ملک بنا سکتی ہے ۔اور انء شااللہ بناے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here