’سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے‘‘شیخ رشید

0
518

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےدعویٰ کیا ہے کہ سندھ والوں نے خود کو کیمو فلاج نہیں کیا ہوا، فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکاؤنٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے، این آر او کی کوششیں ہو رہی ہیں، اس کے پیش رو شہباز شریف ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ چین کے دورے کے بعد ان کی آنکھیں کھل گئیں،قسم کھا کر کہتا ہوں کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑے چور ہیں، شہباز شریف کا داماد اور بیٹا کرپشن میں ملوث ہیں، نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کا داماد چینی معاہدوں پر عمل درآمد کرانے والی کمپنیوں کا حصہ دارنکلا، شہباز شریف نے اپنے بیٹے سلمان شہباز کو بھگادیا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ 21 نومبر کے بعد کریں گے، ویجیلنس سیل ختم کر دیا ہے، والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنائیں گے۔
ریلوے کے وزیر نے مزید کہاکہ ایک سال تک کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 5 سو سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو نکال دیاجائے گا، 15نومبر کو وزیر اعظم حید رآباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان ریلوے نے اپنے تمام اسکول اور اسپتال نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here