سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو بری کردیا۔

0
416

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اورجسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ بی بی کو بری کردیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آسیہ بی بی کسی اورکیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔ آسیہ بی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیزجملے استعمال کیے تھے۔واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here