سپین میں صحت کی سہولیات سب کے لیے برابر ہونگی وزیر صحت

0
779

سپین میں صحت کی سہولیات ملکی و غیر ملکی افراد کے لیے برابری کی بنیاد پر ہونگی . وزیر صحت کارمین منتون

سپین میں صحت کی سہولیات ملکی و غیر ملکی افراد چاہیے ان کے پاس سپین کے لیگل کاغذات ہو یا نا ہو کے لیے برابری کی بنیاد پر ہونگی ان خیالات کا اظہار سپین سوشلسٹ پارٹی کی حکومت کی وزیر صحت کارمین منتون نے مقامی اخبارات کو ایک انٹرویو میں کیا. اس سے پہلے پاپولر پارٹی کی حکومت نے سوشلسٹ پارٹی کے سابقہ ادوار میں دی جانی والی صحت و علاج یونیورسل یعنی تمام کے لیے کی سہولت ختم کر دی تھی. پاپولر پارٹی کے دور حکومت میں صرف ایمرجنسی. بچوں یا حاملہ خواتین کے لیے تھی. سوشلسٹ پارٹی کی سپین میں حکومت آتے ہی وزیر صحت کارمین نے دوبارہ یونیورسل صحت و علاج کی سہولت کو بحال کر دیا ہے. اس سے جن غیر ملکیوں کے پاس سپین کے لیگل کاغذات نہیں وہ بھی دوسرے شہریوں کی طرح کسی بھی موقع پر سپین کسی بھی شہر میں سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے. یاد رہے سپین میں سب سے پہلے گورنمنٹ کی طرف علاج معالجہ کی سہولت سوشلسٹ پارٹی کے سابقہ دور حکومت جب فلیپے کنسالے صدر اور کتالونیہ سے تعلق رکھنے والے وزیر صحت ارنستو یوک نے دی تھی اس سوشلسٹ پارٹی کے اس وزیر صحت کو بعد میں پائس باسکو کے دہشت گردوں نے بارسلونا میں قتل کر دیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here