سکول میں استاد نہ ہونے پراحتجاجی ریلی

0
466

رپورٹ (گل محمد لغاری شمع نیوز )نوابشاہ سکرنڈ کے نواحی گائوں فتح محمد میں پرائمری اسکول پیر بخش چانڈیو میں استاد نہ ہونے کی وجہ سے گائوں سے سکرنڈ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نثار احمد پرھیار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے اسکول میں اساتذہ کی عدم دستیابی کی رپورٹ حالیہ صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کے قیادت میں ممنعقدہ کھلی کچہری میں بھی کی گئی جس پر انہوں نے جلد اساتذہ کی فراہمی کا دعوا کیا لیکن وہ صرف دعوا ہی رہا اسکول اب بھی استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے گائوں کے رہائشی لائق چانڈیو ، انور چانڈیو، علی شیر چانڈیو اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں جس استاد کی ڈیوٹی ہے وہ دو سرکاری نوکریاں لئے بیٹھا ہے اسکی اس اسکول میں ڈیوٹی کے علاوہ پبلک ہیلتھ حیدرآباد میں بھی نوکری کر رہا ہے جسکی وجہ سے وہ اسکول میں بچوں کو پڑھانے نہیں آ رہا ہم منتخب نمائندوں کے دروازوں کے چکر لگا کر تھک گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو پا رہی اسی لئے اپنے احتجاج کا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے آج احتجاج کیا جا رہا ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اساتذہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے وگرنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ احتجاج میں اسکول کے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر شرکت کی جن پر اساتذہ فراہم کرو بند اسکول کھولو آویزاں تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here