شب برات منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہو گی

0
2100


سرائے عالمگیر(سید ندیم نوشاہی )شب برأت یکم مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی ، ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ، ہر سال کی طرح اس سال بھی مساجد کو خصوصی طور پر سجایا جائے گا جہاں رات بھر عبادات کی جائیں گی ، خصوصی نوافل ادا کئے جائیں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی ، امت مسلمہ کی سربلندی و خوشحالی ، گناہوں کی بخشش اور بیماریوں سے شفاء کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ، لو گ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان جائیں گےاور قبروں کی صفائی ستھرائی بھی کی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here