شمالی کوریا امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے ’انتہائی قریب‘: سی آئی اے

0
836
south koreaaaa

انھوں نے زور دیا کہ واشنگٹن اب بھی سفارتکاری اور پابندیوں کو ترجیح دے گا لیکن ان کا کہنا تھا کہ عسکری قوت کے استعمال کا آپشن بھی موجود رہے گا۔
شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پہلے ہی رکھتا ہے۔
شمالی کوریا بحران: امریکی بمبار طیاروں کی جنگی مشقیں
جمعرات کو واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا امریکہ کو نشانہ بنانے کی ‘(جوہری صلاحیت) حاصل کرنے کے قریب ہے اور امریکی پالیسی کے تناظر میں اس مقصد کو حاصل کرنے کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔’
ان کا کہنا تھا کہ ‘اب یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہم انھیں روکنے کے لیے کیا حتمی قدم اٹھائیں۔’
مائیک پاؤمپے نے خبردار کیا کہ پیانگ یانگ اس قدر تیزی سے میزائل مہارت بڑھا رہا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے لیے یہ یقین دہانی مشکل ہے کہ وہ کب کامیاب ہوں گے۔shumali koriya
گذشتہ ہفتے امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اصرار کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ تنازع کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا یہ بیان صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے کہا کہ وہ کم جونگ ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوششوں میں وقت ضائع نہ کریں۔
حالیہ مہینوں کے دوران شمالی کوریا نے بین الاقوامی آرا کو نظر انداز کرتے ہوئے چھ جوہری تجربات کیےہیں اور دو میزائل جاپان کی سرزمین کے اوپر سے داغے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ رازداری برتنے والا کمیونسٹ ملک اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود واضح طور پر جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل تیار کر رہا ہے جو کہ امریکہ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔
گذشتہ ماہ کے آخر میں ریکس ٹلرسن نے بتایا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہا ہے اور مذاکرات کے امکان پر غور کر رہا ہے۔

#Source by BBC URDU

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here