شمالی یورپ شدید طوفان کی زد میں

0
1008

شمالی یورپ کے ممالک میں شدید طوفان کی زد میں ہیں، جہاں تیز ہوا چلنے سے اب تک کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جرمنی اور نیدر لینڈ میں طوفان کے سبب تیز ہوا چلنے سے کئی درخت گر گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔
شمالی یورپ میں 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ جرمنی میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدر لینڈ کے ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔
امریکہ میں شدید برفانی طوفان
یورپ میں شدید سردی کی لہر، ہر طرف برف ہی برف
طوفان ’ارما‘ کی تباہ کاریاں تصاویر میں
تین سو سے زیادہ پروازین منسوخ ہوئی ہیں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
یہ طوفان آج جرمنی میں سے گزرتے ہو کل شام تک پولینڈ پہنچے گا۔
طوفان سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہ
طوفان کے سبب برطانیہ میں بھی بدھ کی شام اور جمعرات کی صبح تیز ہوائیں چلیں، جس سے درخت گر گئے اور ہزاروں مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔
محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سردی بڑھنے کے سبب سکول بھی بند ہیں۔
ٹویٹر پر مختلف افراد نے درخت گرنے اور ٹرک الٹنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
جرمنی میں ایک ٹرانسپورٹ ویب سائٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب 17 ٹرک الٹ گئے ہیں۔ ڈچ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو بجلی فراہم کرنے والی پاور لائنز پر درخت گر گئے ہیں
شکریہ بی بی سی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here