شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

0
483

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

شوکت یوسفزئی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔

واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

عام انتخابات میں پی کے23پرخواتین کےووٹوں کی کم شرح پرنتائج کالعدم قراردیےگئےتھے۔

پی کے 23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here