صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرینگے

0
280

ملک بھر میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرینگے.فیصل شامی ہرصحافی کے ساتھ کھڑے ہوں گے، کوئی بھی اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے،رحمت اللہ شباب لاہور(چیف اکرام الدین)ملک بھر میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرینگے. ہر صحافی کے ساتھ کھڑے ہوں گے،کوئی بھی اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے تمام ذمہ داران اورممبران یونین کی ممبرشپ پرخصوصی توجہ دیں. ان خیالات کا اظہار مرکزی چیرمین یلغار یونین آف جرنلسٹس فیصل شامی اور مرکزی صدر رحمت اللہ شباب نے اپنے خطاب میں کیا. وہ گزشتہ روزلاہور میں ایک اھم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔جس میں مرکزی نائب صدر عامر نصیر راجپوت، مرکزی پریس سیکرٹری غلام اکبر مروت،آرگنائزر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالروف قریشی، ممبران آرگنائزنگ کمیٹی امان اللہ، رانا رفاقت، ملک شاہد اور شاہد بھٹی نے شرکت کی.انہوں نے کہا کہ یلغار یونین آف جرنلسٹس پاکستان کارکن صحافیوں کی آواز بن کر ابھر رہی ہے. اور ملک کے کسی کونے میں بھی کسی صحافی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرے گی. کیونکہ یلغار یونین آف جرنلسٹس ہرکارکن صحافی کواپنارکن تصور کرتی ہے. کرونا کی موجودہ وبائی صورتحال کی وجہ سے جنرل باڈی اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں اس لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کا سہارا
لیتے ہوئے یونین کو نہ صرف فعال رکھا جائے گا بلکہ اس دوران تمام ذمہ داران اورممبران پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے. کیونکہ وہ اس دوران ممبرشپ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اورساتھ ساتھ کسی بھی جگہ صحافی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو پہلے ضلعی دوستوں کے نوٹس میں لائیں اگر معاملہ زیادہ گھمبیر ہو تو صوبائی ذمہ داران کے نوٹس میں ضرور لائیں. مرکزی چیئرمین فیصل شامی نے کہاکہ صوبائی ذمہ داران ایسے کسی بھی مسئلے کو مرکزی صدر کے نوٹس میں ضرور لائیں تاکہ بوقت ضرورت اس پر فوری ایکشن لیا جاسکے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here