صرف 100 گیندوں‘ کی کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف کروانے کی تجویز

0
1059


انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ آٹھ شہروں کی ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ میں ایک نیا فارمیٹ متعارف کروانا چاہتا ہے جس میں ایک اننگز 100 گیندوں پر مشتمل ہو گی۔
اس طرز کی کرکٹ میں روایتی چھ گیندوں پر مشتمل 15 اوورز اور آخری اوور دس گیندوں پر مشتمل ہو گا جبکہ ٹی 20 کرکٹ میچوں سے 20 گیندیں کم ہوں گی۔
اس طرز کی کرکٹ وضع کرنے والوں کا خیال ہے کہ 100 گیندوں کا ‘کاؤنٹ ڈاؤن’ نئے تماشائیوں کی توجہ حاصل کرے گا۔
یہ تجویز ای سی بی کی جانب سے میلبرن کرکٹ کلب اور فرسٹ کلاس کاؤنٹیز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیوز کو پیش کی گئی ہے۔
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹام ہیریسن کا کہنا تھا ‘یہ ایک نیا اور پرجوش خیال ہے جو نوجوان تماشائیوں اور کھیل کے نئے مداحوں کی توجہ حاصل کرے گا۔’
سنہ 2010 میں شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے پانچ مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ساؤتھ ایمپٹن، برمنگھم، لیڈز، لندن، مانچسٹر، ارڈف اور ناٹنگھم شامل ہیں۔ 100 گیندوں کی کرکٹ کی تجویز کو براڈکاسٹرز نے خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے نمائندگان سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
اگر 100 گیندوں پر مشتمل کرکٹ کا آغاز ہو گیا تو یہ انگلینڈ میں سنہ 2003 میں ٹی 20 کپ کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس کھیل میں سب سے بڑا قدم ہو گا۔
کرکٹ میں چھ گیندوں پر مشتمل اوور کا معیار سنہ 1979-80 سے رائج ہے جبکہ اس سے پہلے مختلف ادوار میں چار، پانچ، چھ اور آٹھ گیندوں پر مشتمل اوورز کروائے جاتے رہے تھے۔
ای سی بی اس طرز کی کرکٹ کے ذریعے دنیا کے بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹس انڈین پریمیئر لیگ اور آسٹریلین بگ بیش کا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سیزن میں 11 بین الاقوامی انگلش کھلاڑی انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلنے کے بجائے آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here