ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار کا دور ختم ہو رہا ہے،سراج الحق

0
970


امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں گالی گلوچ اور اچھل کود کی سیاست دم توڑ رہی ہے پشاور کی بیوٹی فیکیشن پر بڑا پیسہ خرچ ہوا تھا وہ سب کچھ ضائع ہوگیا ہے۔
پشاور کے علاقہ چمکنی میں حفاظ قرآن کی دستار بندی تقریب سےخطاب میں سنیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار کا دور ختم ہو رہا ہے، متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد نوجوان علماء کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں ایسی اسلامی حکومت دینگے ،جس میں مہنگائی ، بدامنی کا نام و نشان نہیں ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کو تاخیر سے شروع کیا گیاجس سے اب شہر اور شہری پریشان ہیں اور منصوبہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ بجٹ میں دینی مدارس کے 35 لاکھ طلبہ کے لئےکوئی فنڈ نہیں رکھا جاتا حالانکہ نظریہ اور ملک کا دفاع دینی مدارس ہی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو سالانہ دس ارب روپے پر ٹرخایا جا رہا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here