عالمگیر ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی آفس کا افتتاح

0
373

سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ قصبہ میں عالمگیر ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی آفس کا افتتاح کر دیا گیا ۔ اس موقع پر حاجی محمد سرور کینال سٹی ، منیجنگ ڈریکٹر کلیم گیلانی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کی جانب سے ثاقب صاحب خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر عالمگیر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور چیئرمین سمیت تمام ممبران اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور کنال سٹی انظامیہ کی آمد پر شاندار استقبال کیا۔ کینال سٹی انتظامیہ کی جانب سے عالمگیر ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ مل کر قصبہ پل پر انتظار گاہ سمیت پارک کی بنیاد روڈ لائیٹ اور قصبہ پل پر تعمیراتی کام کا پودا لگا کر افتتاح کیا گیا.تقریب سے اظہار خیال کرتے اونر کینال سٹی حاجی سرور صدیقی نے کہا کے کنال سٹی اور قصبہ ایک ہی جگہ ہے ہم آپ کے ترقیاتی کاموں میں ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔ کنال سٹی کے منیجنگ ڈریکٹر کلیم گیلانی نے کہامیں اس گائوں کے تمام بزرگوں اور مائوں کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ کے بچے اپنے ہاتھوں میں برش لیے پینٹ کر رہیں ہوتے کہی صفائی کر رہیں ہوتے یہ جو ان لوگوں نے روایت قائم کی ہے ایک دوسرے کے کوڑے کو اٹھائیں یہ آپ کی اچھی تربیت ہے جو رنگ لے آئی ،ان کا مزید کہنا تھا کے مجھے آپ اس تنظیم کا حصہ سمجھے اور جب بھی گائوں کا کوئی کام ہو ہم اس میں پیش پیش رہے گئے ۔۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر آفس کی جانب سے آئے مہمان ثاقب کا کہنا تھا حاجی سرور صدیقی صاحب نے کنال سٹی کے نام سے ہاوسینگ سکیم کا آغاز کیا ہے وہ آپ کے اسی علاقے میں ہے آپ کے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے یہ ایک اہم سنگ میر ہے اور اس کو پروان چھڑھا رہے ہے ہمارے بھائی قابل احترام منیجنگ ڈریکٹر کلیم گیلانی صاحب ہے وہ اپنے بہترین تجربے سے اس سکیم کو پروان چھڑ ھا رہے ہے ۔تقریب میں اہلیان علاقہ سمیت سماجی ، سیاسی و کاروباری شیخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here