عامر لیاقت حسین پر پھر پابندی

0
1322

پاکستان میں الیکٹرونک میڈیا کے نگراں ادارے ‘پیمرا نے ٹی وی چینل ‘ہوسٹ عامر لیاقت حسین پر تیس دن کی پابندی عائد کردی ہے ۔ اس دوران وہ کسی بھی ٹی وی چینل پر آن ایئر نہیں آسکیں گے۔پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو عامر لیاقت حسین نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران متنازع ریمارکس دئیے تھے۔پروگرام میں بھارتی ریاست گجرات سے ایک ویڈیو کال لی گئی جس میں خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خلافت سے متعلق سوال کیا گیا تھا ۔یہ مواد بغیر کسی تاخیر کے براہ راست نشر کیا گیاجبکہ میزبان نے دانستہ طور پر ایسے جملے ادا کیے جس سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی۔پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ میزبان عامر لیاقت نے ’ریٹنگ‘ کے حصول کے لیے ’غیرضروری ڈرامے کے ساتھ مذہب کا استعمال کیا جس سے مختلف فرقوں اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here