عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

0
850

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات دو ہزاراٹھارہ کے شیڈول کا اعلان کردیا، ریٹرننگ افسران یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست ستائیس جون کو آویزاں کی جائے گی ، سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کہتے ہیں کہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی ۔عام انتخابات 2018 کے لئے الٹی گنتی شروع، الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا، ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس یکم جون کو جاری کریں گے، امیدواردو جون سے چھ جون تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے، کاغزات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کے نام 7 جون کو شائع ہوں گے، 14 جولائی تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کیا جائے گا، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو 19 جون تک چیلنج کیا جاسکے گا۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست بھی 28 جون کو ہی آویزاں کی جائے گی، انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 جون کو الاٹ ہوں گے، انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، یہی انتخابی شیڈول قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہوگا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں،جون کے پہلے ہفتہ میں بیلٹ پیپرز کا کاغذ در آمد ہو جائےگا ،انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، نگراں حکومتیں آنے کے بعد مشاورت سے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ہو گا، غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کے انتخابی جائزہ کا خیر مقدم کیا جائے گا، الیکشن ملازمین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو سال تک کی سزائیں ہیں، ووٹرز کا ڈیٹا نادرا کے پاس محفوظ ہے کوئی پریشانی کی بات نہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here