عمران خان کا بیرون ملک قید پاکستانیوں کے لیے کا بڑا قدم

0
560

اسلام آباد:ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ و زیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملائیشیا سے320 پاکستانی قیدیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لایا جائے گاجوسزا پوری ہونے کے باوجود پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں۔ دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ قیدی پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ پارہے ہیں اس لیے خصوصی پرواز کے ذریعے انہیں پاکستان لایا جائے گا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سزا پوری ہونے کے باوجود ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قیدیوں کو عید سے پہلے پاکستان لایا جائے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید گزار سکیں۔ یاد رہے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے رواں ماہ کے ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارت سے 3500 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں یو اے ای572 قیدیوں کو رہا کرے گا۔ انہوں نے کہاتھا کہ رہا ہونے والے قیدیوں میں ابوظہبی سے 262 ،فجیرہ سے 62، عجمان سے 65 اور شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ امریکہ سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھاکہ کہ ڈی پورٹ ہونا پاک امریکہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارت کی جیلوں میں قید پاکستان کے 572 قیدیوں کی رہائی پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔اب و زیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملائیشیا سے320 پاکستانی قیدیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لایا جائے گاجوسزا پوری ہونے کے باوجود پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں۔ دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ قیدی پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ پارہے ہیں اس لیے خصوصی پرواز کے ذریعے انہیں پاکستان لایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here