عوام سیاسی شعبدہ بازوں کوپہچان چکے ہیں شہباز شریف

0
667


لاہور (سید ندیم نوشاہی )پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام سیاسی شعبدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں، ان شعبدہ بازوں نے 5برس کے دوران عوام کی خدمت کے بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہاکہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوں میں بستی ہے، ان کاکہناتھاکہ نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعوےداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
ان عناصر نے اپنے صوبے کے پی کے میں عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں کوئی بھی قابلِ ذکرمنصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ملک کی عوام خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میں ووٹ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here