غلط بیانی پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل کے گلے پڑگئی

0
561

تحریک انصاف کے رہنما اور پی ایس 111 کے امیدوار عمران اسماعیل کو ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی گلے پڑگئی ۔

عمران اسماعیل نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں،پچھلے سال 5لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔ سوشل میڈیا پروائر ل ویڈیو میں پی پی رہنما مرتضی وہاب نے عمران اسماعیل کا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے غلط بیانی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔

پی پی رہنما نے پی ٹی آئی امیدوار پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاکر دیکھ لیں،عمران اسماعیل نے ایک لاکھ 83ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here