غیر معیاری روٹی کی فروخت کو روکا جائے اہلیان علاقہ

0
837

سرائے عالمگیر(ارشد قاضی) سرائے عالمگیرتندورو ہوٹل مالکان نے لوگوں کی صحت سے کھیلنا شروع کردیا ، غیر معیاری آٹے روٹی کی فروخت کا سلسلہ عروج پر،غیرمعیار ی روٹی کھانے والے معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،انتظامیہ مکمل خاموش
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر شہر کےنواحی علاقوں سے آئے مزدور پیشہ افراد سمیت مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے جو کھانا ہوٹلوں اور عام تندوروں سے خریدتے ہیںغیر معیاری آٹے کی بنی روٹی جسے کھانے سے وقتی طور پر بھوک ختم ہوجاتی ہے مگر ہفتے میں ایک بار ڈاکٹر کے پاس جانامجبوری بن جاتی ہے کیونکہ یہ روٹی کھانا ہی ایک مشکل عمل ہوتاہے اور کھانے والے کو معدے اور انتڑیوں میں درد ہونے کی شکایت بھی عام ہو جاتیں ہے یاد رہے کہ مقامی ہسپتال میںاور ڈاکٹروں کے پاس موجود مریضوں کا رش اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ مقامی محکمہ صحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل ناکام ہے اہلیان سرائے عالمگیر نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اورشہر میں ہوٹلزاور تندور مالکان کوغیر معیاری آٹے کی روٹی فروخت کرنے سے روکیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here