فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لیا جائے

0
390

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا نے احتساب عدالت سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لینے کی استدعا کردی۔
احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کے وکلاء کو تحریری درخواست جمع کرنے کی ہدایت کر دی، فواد چوہدری نے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس میں سو فیصد گرفتار ہوں گے۔ سابق وزیرنواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت میںنواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ عدالت وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لےجس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سو فیصد جیل جائیں گے، فواد چوہدری کے بیان کا ٹرانسکرپٹ بھی طلب کیا جائے۔
نواز شریف کی وکلاء کی ٹیم کے رکن زبیر خالد ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ فواد چوہدری کو نوٹس جاری کرکے عدالت میں طلب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بیان کا نوٹس نہ لیا گیا تو عدالت کی ساکھ کو نقصان پہنے گا، وزیر اطلاعات عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس کیس کافیصلہ آنے والا ہے پھرفواد چوہدری کو کیسے الہام ہوا کہ نواز شریف کو سزا ہوگی؟
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے پوچھا وزیر نے عمومی بات کی ہے یا بات اس عدالت سے متعلق ہے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ کسی قتل کے مقدمے میں ملزم کہہ رہےتھے وہ بری ہونگے، میں نے کہا ملزم جو مرضی کہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، جرح شروع کریں اس بیان کو دیکھتے ہیں کیا کرنا ہے۔
احتساب عدالت نے نواز شریف کے وکلاء کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی، اخبارات کے تراشے بھی درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت ، جج ارشد ملک نے کہا وزیر اطلاعات کو نوٹس جاری کرنے کی ضرورت ہوئی تو ضرور جاری کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here