فیصل رضا عابدی کو اگلی سماعت پر پکڑ کے لایا جائے چیف جسٹس

0
1087


سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ کہاں ہیں فیصل رضا عابدی؟ انہیں اگلی سماعت پر پکڑ کر لایاجائے۔
سپریم کورٹ میں فیصل رضاعابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ پروگرام کرکے معافی مانگ لیتے ہیں، کیا ایسے معافی ہوتی ہے؟ نجی ٹی وی چینل کو شرم آنی چاہیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا فیصل رضا عابدی کو اگلی سماعت پر پکڑ کے لایا جائے، نجی ٹی وی چینل کوشرم آنی چاہیے، کیا یہ آزادی اظہار رائے ہے؟ کیا چینل نے پروگرام آن ائیر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔
عدالت ِ عظمیٰ نے نجی ٹی وی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاجبکہ متعلقہ تھانے کو فیصل رضا عابدی کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ کیا ایسے معافی ہوتی ہے؟ پروگرام کرکے معافی مانگ لیتے ہیں، ہم آپ کی معافی قبول نہیں کر رہے۔
توہین عدالت کیس کی مزید سماعت 3مئی کو ہوگی۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here