قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں کون سا ممبر زیادہ آیا، کون کم؟

0
837


قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں سب سے زیادہ شرکت کا ریکارڈ مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد اور خاتون رکن کرن حیدر نے قائم کیا، دونوں اسٹار پارلیمنٹیرین اسمبلی کے چارسواڑسٹھ اجلاسوں میں سے چارسواکسٹھ اجلاسوں میں شریک ہوئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں سب سے کم شرکت کا ریکارڈ علی محمد مہر اورعمران خان نے قائم کردیا، علی محمد مہر صرف اٹھارہ اور عمران خان صرف بیس اجلاسوں میں شریک ہوئے، نواز شریف چار سال قومی اسمبلی کے رکن رہے اور چوالیس مرتبہ اسمبلی میں آئے ۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک یا فافن کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں سب سے زیادہ شرکت شیخ آفتاب احمد صدیقی اور کرن حیدر نے کی، شیخ آفتاب احمد اور کرن حیدر دونوں قومی اسمبلی کے چار سو اڑسٹھ اجلاسوں میں سے 461 میں شریک ہوئے۔

شیخ آفتاب احمد اٹک سے قومی اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگ ن کے چیف وہپ بھی ہیں اور ہمیشہ حاضر رہنے کی وجہ سے کورم پورا کرنے کا کام بھی کرتے ہیں جبکہ کرن حیدر خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں سے غیر حاضر رہنے والوں میں سے پہلا نمبر علی محمد مہر کا اور دوسرا نمبر عمران خان کا رہا۔

گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر قومی اسمبلی کے صرف اٹھارہ اجلاسوں میں شریک رہے، تحریک انصاف کے عمران خان دوسرے نمبر پر رہے اور اسمبلی اجلاسوں سے ان کی عدم دلچسپی کا یہ عالم رہا کہ وہ صرف بیس اجلاسوں میں شریک رہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف پچھلے سال اٹھائیس جولائی تک قومی اسمبلی کے رکن رہے اور اس دوران چوالیس مرتبہ قومی اسمبلی آئے، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور صرف چھبیس اجلاسوں میں شریک ہوئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں محمود خان اچکزئی نے 369 مرتبہ، جماعت اسلامی کے صاحب زادہ طارق اللہ 365 مرتبہ، پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر شاہ 350 مرتبہ، آفتاب شیرپاؤ 326 مرتبہ اور شیخ رشید احمد نے 280 مرتبہ شرکت کی۔شکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here