لوگوں کے بینک اکاؤنٹ غیر محفوظ ہوگئے

0
444

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ ایف آئی اے سے منسوب رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے، جس سے کروڑوں لوگوں کے بینکوں میں موجود اکاؤنٹ غیرمحفوظ ہوگئے۔
احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے سے منسوب رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرنے کا معاملہ خطرناک ہے اورقومی سطح پراس کے مضمرات ہیں۔ انہوں نے وزیرخزانہ سے بینکوں کا ڈیٹا ہیک ہونے کے معاملے پرایوان کواعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں لوگ کے بینکوں میں کھاتے ہیں اوران سب کے اکاؤنٹ بھی غیرمحفوظ ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر بینکوں کا ڈیٹا ہیک ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here