ماں نے بچے کو مار دیا

0
421

ایک امریکی خاتون نے اپنے شیر خوار بچے کو صرف اس لئے قتل کر دیا کیونکہ وہ اس کے رونے کی آواز سننا نہیں چاہتی تھی۔
ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق19 سالہ جینا نامی امریکی خاتون نے اپنے ایک ماہ کے بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ خاتون نے بچے کو مارنے کے طریقے بھی انٹرنیٹ سے سرچ کر رکھے تھے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے موبائل سے سرچ لاگ کے سو سے زائد شواہد ملے ہیں جس میں بچے کو مارنے کے مختلف طریقے ڈھونڈے گئے تھےجن میں’ فوری طور پر مرنے کے طریقے‘،’بچے کو ڈوبنے میںکتنا وقت لگتا ہے‘، ’پانچ قسم کے والدین جو قتل کرتے ہیں‘، ’والدین بچوں کو کیوں مارتے ہیں‘، ’لاپتہ بچوں کے مقدمات‘ جیسے عنوانات شامل ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک مہینے کے بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر پر سکون ہے کیونکہ وہ اپنے بچے کی رونے آواز سننا نہیں چاہتی تھی۔
پولیس کے مطابق بچے کو مارنے کے بعد خاتون نے بچے کی لاش ایک بیگ میں چھپا دی اور پولیس کو اس کے اغوا کی خبر دے دی۔بعد ازاں پولیس نے تحقیق کر کے بیگ ڈھونڈ نکالا جس کے بعد خاتون کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر خاتون نے سب کچھ سچ بیان کر دیا ، بچے کے باپ نے عدالت میں اکہا کہ میرا بچہ بہت پر سکون اور پیارا تھا،میں نے بھی اس کے ساتھ وقت گزارا، وہ بہت زیادہ تو نہیں روتا تھا۔
انہوں نے جذباتی ہوکر کہا کہ اب میں اپنے بچے کو کبھی گود میں نہیں لے پاؤں گا، نہ بات کر سکوں گا ، نہ کھیل سکوں گا، نہ اسے اسکول لے جا سکوں گا۔اس عورت نے میری زندگی چھین لی، اس کو میری زندگی اور میرے خاندان سے دور چلے جانا چاہئے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی بیوی کو زندہ چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ ہر دن یہ سوچ کر تڑپے کہ اس نے معصوم بچے کے ساتھ کیا کیا۔اس عورت نے مجھے جو درد دیا ہے ،وہ نا قابل بیان ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here