محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی

0
394

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام گرمی سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 7 سے 8 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔پیشگوئی کے مطابق مارچ کے تیسرے ہفتے میں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی درجہ حرات 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سےزیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔پیشگوئی کے مطابق اسی طرح جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بھی درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق غیرمعمولی درجہ حرارت کے باعث دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں پولن کی مقدار میں اضافے کا خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here