مریم نواز نے مراعات یا بہتر سہولیات لینے سے انکار کردیا ہے

0
606

نازونعم میں پلی ہوئی اور انتہائی شاہانہ زندگی گزارنے والی تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جو اڈیالہ جیل میں اسیری کے حوالے سے اپنی سیاسی زندگی کا ایک نیا باب شروع کررہی ہیں ، انہوں نے جیل میں کسی قسم کی مراعات یا بہتر سہولیات لینے سے انکار کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنی زندگی کی پہلی اسیری کے دوران انہوں نے جیل کی کوٹھری سے ایک خط تحریر کیا ہے جسے اُن کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے ، واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں اُنہیں جس جگہ رکھا گیا ہے وہاں پر کسی قسم کا کوئی بھی مواصلاتی رابطہ نہیں ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں مجھے جیل سپرٹینڈنٹ نے یہ پیشکش کی تھی کہ آپ بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے جیل کے قواعد وضوابط کے مطابق ہمیں ایک درخواست دے دیں جس پر آپ کو بی کلاس کیٹیگری دے دی جائے گی اور اُ س سےو ابستہ تمام سہولیات بھی فراہم کردی جائیں گی،مریم نواز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کی طرح رہوں گی، مجھے عام قیدیوں والا کھانا دیا جائے، وہ گھر سے کھانا نہیں منگوائیں گی اور نہ ہی انہیں گھر کا کھانا فراہم کیا جائے، مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھے قیدی بنایا گیا ہےکہ تو جیل میں ایک قیدی کی طرح زندگی گزاروں گی، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے جو کسی دباؤ کے تحت نہیں لیا،واضح رہے کہ مریم نواز شریف خاندان کی پہلی خاتون ہیں جوجیل میں گئی ہیں،اس طرح اُنہیں اپنے خاندان میں بھی پہلی سیاسی خاتون ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جو جیل گئی ہیں۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here