مسافر وین کے حادثے میں9 افراد جاں بحق

0
785

میرپورآزادکشمیر کے قریب مسافر وین کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6افراد زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سماہنی سےمیرپورآزاد کشمیرجانے والی مسافروین پیرگلی پرموڑکاٹتےہوئےکھائی میں جاگری تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں خاتون اوربچے سمیت 9مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئےتھے جبکہ ریسکیو و امدادی اہلکاروں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق وین میں18مسافر سوارتھےتاہم واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here