ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے ۔

0
831


ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے ۔
شب معراج کے موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات اور محافل کا اہتمام کیا گیا ہے ، علمائے کرام واقعہ معراج کی فضیلت بیان کر رہے ہیں ۔آج کی شب حضور پر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، یہ واقعہ ہجرت سے ایک سال قبل پیش آ یا جب حضرت جبریل علیہ السلام براق لے کر نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ، آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔
حضواکرم ﷺ اس مقد س سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ ﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کی، پھر آپﷺ عالم بالا میں کی طرف چلے جہاں آپ نے مختلف طبقات سماوی میں مختلف جلیل القدر انبیاء سے ملاقات کی۔
آخر کار آپ انتہائی بلندیوں پر پہنچ کر اپنے رب کے حضور حاضر ہوئے اور اس موقع پر دوسری اہم ہدایات کے علاوہ پنج وقتہ نماز کی فرضیت کا حکم ہوا۔
اس سفر کے دوران آپ ﷺ کو جنت اور دوزخ کا بھی مشاہدہ کرایا گیا۔
یہی وجہ ہے کہ عالم اسلام اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کرتا ہے، مساجد کو خوب سجایا جاتا ہے، نوافل پڑھے جاتے ہیں اور پوری رات رب کائنا ت کی حمد و ثنا میں گزاری جاتی ہے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here