مودی کی زندگی کو خطرہ کس سے ہے ؟

0
715

۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی کو ماؤ باغیوں سے خطرہ ہے، کوئی وزیر بھی اسپیشل پروٹیکشن گروپ کی اجازت کے بغیر مودی کے قریب نہیں جاسکے گا۔بھارتی وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ماؤ باغیوں کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کئے جانے کا خطرہ ہے، اس لئے ان کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ان حفاظتی اقدامات کے تحت کوئی وزیر یا سینیئر بیورور کریٹ بھی وزیراعظم مودی کی سیکیورٹی پر مامور اسپیشل پروٹیکشن گروپ سے اجازت لئے بغیر ان کے قریب نہیں جا سکے گا اور اس بار وہ اگلے سال ہونے والے الیکشن کی مہم کیلئے روڈ شو بھی نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی کامیابی کی بڑی وجہ نریندر مودی کے روڈ شوز تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here