میاں صاحب کے بچے لندن میں 600 کروڑ کے فلیٹس میں رہتے ہیں‘فواد چوہدری

0
1354

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے دونوں نام مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام دیئے ہیں‘ذکاء اشرف زرداری کے مرکزی ڈونر سمجھے جاتے ہیں اس لیے ہم ان کا نام مسترد کرتے ہیں‘میاں صاحب کے بچے لندن میں 600 کروڑ کے فلیٹس میں رہتے ہیں‘نواز شریف نے پارلیمنٹ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حضور گلف اسٹیل وہ ذرائع ہیں جن سے جائیدادیں بنیں ۔ آج نواز شریف سے پوچھا جا رہا ہے کہ گلف اسٹیل کا سرمایہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں پتا نہیںرقم کہاں سے آئی ‘ق لیگ سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پیر کو فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلیل عباس جیلانی منجھے ہوئے سفارتکار ہیں اور ان پر ہمارے اعتراضات اتنے سخت نہیں لیکن تحریک انصاف نے تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا تھا جو ایک قد آورشخصیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بھی اچھے نام تھے، تحریک انصاف کے دیے گئے نام زیادہ معتبر تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز میری نہیں حسن اور حسین نواز سے پوچھیں، وہ دونوں تو اشتہاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے جب پوچھا تو نواز شریف نے کہا کہ حسن اور حسین برطانوی شہری ہیں ان سے نہیں پوچھا جا سکتا، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ پوری قوم بے وقوف ہے۔اصل میں نواز شریف کے یہ دونوں بچے جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ایک مرغی مل گئی، یہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی حمد بن جاسم ہیں جنہوں نے جاتے جاتے یہ پراپرٹیز دے دیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here