میڈیا ون گروپ کے پلیٹ فارم پر صحافی برادری متحد ہے

0
895


سرائے عالمگیر(افضال شاہ)میڈیا ون گروپ کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے متحدو منظم ہے ،تمام ممبران گروپ کت وقار اور قلم کی حرمت کو قائم رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں صحافتی آڑ میں شرفا کی عزت اُچھالنے والوں کے خلاف کاروائی پر ایس ایچ اور تھانہ بولانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیںان خیالات کا اظہارسینئر صحافیوں میڈیا دن گروپ سرائے عالمگیرکے ممبران سینئر صحافی محمد افتخار، محمدعدیل، کلیم شاہ،زین محمد،علی حسن بخاری،ساجد بشیر،عبدالوحید ،ڈاکٹر شہزادہ بٹ،حارث راٹھور، فدا بٹ ،قیصر شکیل،قیصر شہزاد، سہیل بٹ،سعید بٹ صغیرراٹھور ،و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ شرفا کا اخترام اورقلم کا تقدس جان سے زیادہ عزیز ہے علاقائی مسائل کی نشاندہی ایمانداری سے اور تمام فیصلے صحافی بھائیوں کی مشاورت سے کرتے ہیںجبکہ جرم میں ملوث کسی صحافی کو صحافتی پلیٹ فارم سے کسی کورعایت حاصل نہیں تمام دوست اس بات کو نوٹ کرلیں اور صحافتی تقدس پامال کرنے والوں کا احتساب ہمارا مشن ہے تاہ آنے والے دنوں میں صحافت پر لگے داغ کو مٹایا جا سکے انہوں نے کہاکہ واقع پنڈ عزیز میں ملوث منفی عناصر کے خلاف بروقت اور مثبت کاروائی پر ایس ایچ اور بولانی تھانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here