نواز، مریم کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کافیصلہ

0
568

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور سے براہ راست اڈیالہ جیل منتقل کرنے فیصلہ سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور ریٹائرڈ میجر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔

ڈی جی نیب لاہور نے خط میں درخواست کی ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو بھی انتظامی طور پر جیل بلایا جائے، نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر لاہور میں ریلی نکالی جائے گی، ریلی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں رکاوٹیں ڈالیں جائیں گی اور ریلی کے باعث لاہور میں نقص امن کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ ہی سے گرفتار کیا جائے اور چیئرمین نیب ہیلی کاپٹر کے حصول کے لیے وزارت داخلہ و وزارت دفاع سے رابطہ کریں گے۔

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک برس قید کی جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

اس سلسلے میں محمد صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے تاہم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی لندن میں موجودگی کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مریم نواز نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ اپنےوالد کے ہمراہ جمعہ 13 جولائی کو لاہور واپس آئیں گی جس کے بعد نیب نے ان دونوں کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here