ن لیگی چیئرمین نے صحافی کوقتل کردیا

0
782


سمبڑیال میں ن لیگی چیئرمین نے ساتھیوں کےہمراہ فائرنگ کرکے صحافی کوقتل کردیا،مقتول کے بھائی عرفان اشرف بٹ کے مطابق ن لیگی چئیرمین عمران اسلم چیمہ اوراسکے ساتھیوں نے ذیشان کوگولیوں سے چھلنی کرکے موت کے گھاٹ اتاراہے،مقتول ذیشان بٹ گاؤں کے دکانداروں پر عائد ٹیکس کی معلومات لینے یونین کونسل دفتر پہنچاتھاکہ چیئرمین نے سوالات سے طیش میں آکرساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی،سابق چیئرمین سمبڑیال پریس کلب اورنوائے وقت کے نمائندے ذیشان بٹ کے قتل پر صحافتی تنظیموں میں شدید غم وغُصہ پایا جارہا ہے،پولیس تھانہ بیگوووالہ نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here