ن لیگ اور پاکستان پی پی پی کے درمیان رابطے بحال

0
471

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے وفد نے ہفتہ کوبلاول ہاوس کراچی پہنچ کر پیپلز پارٹی رہنماو وں سے ملاقات کی۔ملاقات میں ن لیگ کے رہنماو وں نے 9 جولائی کو کراچی میں عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ شامل تھے دونوں رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور راشد ربانی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورن لیگ کی جانب سے 9 جولائی کو کراچی میں عام انتخابات ضابطہ اخلاق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی اور اے پی سی کی دعوت کو پیپلز پارٹی نے قبول کرلیا ہے۔آل پارٹیز کانفرنس نواز لیگ کی میزبانی میں منعقد کی جائے گی۔دوسری پیپلز پارٹای سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو شرکت کریں گے ۔نواز لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا اچھا ہے ہم ضرور شرکت کریں گے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here