وزیراعظم نے ترجمانوں سے کیا کیا کہا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

0
366

ذرائع کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، صحت کارڈ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کیسز پر بات کی۔دوران اجلاس وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں، صرف قانون کی حکمرانی سے متعلقہ معاملات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس پر وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں ختم کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ سابقہ ادوار میں پاناما جیسے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آتے رہے، ترجمان اپوزیشن لیڈر کی کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کریں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بتایا جائے شریف خاندان نے چپڑاسیوں اور کلرکوں کےنام پر کیسے منی لانڈرنگ کی۔وزیراعظم نے دوران اجلاس بہترین معاشی اشاریوں اور صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی معیشت سے متعلق رپورٹوں کا بھی بتایا جائے، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here