وزیراعظم کا دورہ روس

0
350

*وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس*
روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان آج سے روس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دورہ پر اعلی سطح کا وفد بشمول وفاقی وزراء وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔صدر پیوٹن اور وزیر اعظم کی ملاقات اس دورہ کا اہم ترین جزو ہوگا۔اس کے علاؤہ وزیر اعظم ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سنٹر کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر ملاقاتیں کریں گے صدر پیوٹن سےملاقات میں وزیر اعظم بین الاقوامی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں روس پاکستان دوطرفہ تعلقات خصوصاًتوانائی شعبے پر بات چیت ہوگیاسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔وزیر اعظم کا دورہ، روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here