ویلنٹائن ڈے کی نہ کوئی سرکاری تقریب منعقد ہو گی اور نہ ہی عوامی مقامات پر اسے منانے کی اجازت ہو گی

0
777


پاکستان میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے تحریری بیان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے کہا ہے کہ ویلٹنائن ڈے کی کسی بھی قسم کی پروموشن نہ کی جائے۔
پیمرا کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے گذشتہ برس جاری کیے جانے والے حکم نامے کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عدالتی حکم اب بھی برقرار ہے۔
13 فروری 2017 کو دیے جانے والے اس حکم میں کہا گیا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کی نہ کوئی سرکاری تقریب منعقد ہو گی اور نہ ہی عوامی مقامات پر اسے منانے کی اجازت ہو گی۔
پیمرا نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کی پرموشن سے باز رہیں
یہ حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد کے شہری عبدالوحید کی درخواست پر دیا تھا جن کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اس لیے اس ملک میں ایسے کسی بھی تہوار کو نہیں منایاجاسکتا جو اسلامی روایات کے خلاف ہو۔ شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here