پاکستانی باکسر نےزندگی کی سب سےبڑی فتح کشمیریوں کےنام کردی

0
580

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل باؤٹ جیت لی۔دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے29 سالہ فلپائنی باکسر کانراڈو کوایک منٹ اور 20سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
محمد وسیم نے اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کردیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی باکسر نے اپنے حریف پر مکوں کی ایسی برسات کی کہ ناک آؤٹ کرکے ہی دم لیا۔ محمد وسیم کے باکسنگ کیریئر کا یہ 10 واں مقابلہ تھاجن میں سے وہ9 میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آؤٹ بھی کیا جب کہ صرف ایک مقابلے میں انہیں شکست ہوئی ۔ فلپائنی باکسر اب تک 15 پروفیشنل باکسنگ کے مقابلوں میں شریک ہو ئے ہیں ،جن میں 15 میں سے 11 مقابلے جیتے، 4 بار ناک آؤٹ کیا اور4 بار خود ناک آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد وسیم نے 2016 ءمیں فلپائن کے جیٹر اولیوا کوشکست دے کر ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) ورلڈ سلورٹائٹل جیتا تھا۔ محمد وسیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازپی کے234 سے کل صبح 9 بج کر40 منٹ پربےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا تھا کہ میری دبئی میں ایک بڑی فائٹ ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے 6 ماہ انگلینڈ میں سخت ٹریننگ کی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یہ فائٹ میں پاکستان کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here