پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام عید ملن پارٹی

0
433

رپورٹ ۔محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (پی سی ایف اے) کے زیر انتظام آسٹریا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلۓ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (پی سی ایف اے) کے زیر انتظام عید ملن پروگرام اسٹریا کے شہر ویانا میں انقاد پذیر ہوا. پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت. ویانا صحیح معنوں میں ایک بین الاقوامی شہر ہے ۔ تاریخی پس ِمنظر سے قطع نظراِس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔یہاں تارکینِ وطن کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔یہ حقیقت اور زیادہ نکھر کر اُس وقت سامنے آتی ہے جب مختلف قومیتوں کے لوگ یہاں اپنی اپنی قومی تقریبات یا تہوار مناتے ہیں۔ عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت کا دن ہے۔ چناچہ، عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے روایتی لباس زیب تن کیے ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں، جو منظر دیکھنے والے کو سکون و سرور بخشتا ہے۔ عید الفطر یا میٹھی عید سال میں ایک ہی دن آتی ہے، لیکن اِس کی مٹھاس ہفتوں تک باقی رہتی ہے۔دوست،احباب اور رشتے داراس موقع پر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور یہ روایت برسہا برس سےچلی آرہی ہے جس میں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی پیش پیش نظر آتی ہے۔ دو سال کارونا وائرس کی پابندی کی وجہ سے یہ پارٹی منعقد نہیں کی گئی۔ اِس سال پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اِس تقریب کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (پی سی ایف اے) کی جانب سے کیا گیا.پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا مشن دوریاں مٹانا اور خوشیاں بانٹ نہ ہے اسی سلسلہ میں عید الفطر کی خوشیاں منانے کے لیے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام ویانا کے وسیع پارک (ابرلا) دس ڈسٹرک میں بروز ہفتہ سات مئی جون 2022 سالانہ عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کی سیکڑوں کی تعداد میں خواتین و مرد اور بچوں کے علاوہ دوسرے ممالک پاکستانی کمیونٹی کی خوشیوں میں شامل ہوئے۔ جن میں ترکی، آسٹرین لوگوں نے بھی خصوصی شرکت کی ۔عید ملن پروگرام کے خصوصی مہمان سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر تھے۔ سفیر پاکستان جب آئے تو ان کا پاکستانی کمیونٹی فورم کی مرکزی قیادت صدر ندیم خان،(سینئر نائب صدر) حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،خواجہ منظور ( نائب صدر آسٹریا)،حافظ محمد نعیم ( نائب صدر آسٹریا)،(فنانس سیکریٹری) سہیل احمد باجوہ، (نائب فنانس سیکریٹری)،علی ذولفقار.(جنرل سیکریٹری) عمران علی مغل،( جوائنٹ سیکریٹری )عارف محمود، ایگزکٹو ممبر عدیل خالد اور عبدالغفار،(وائس چیرمین) ملک خلیل،(ڈپٹی وائس چیرمین) طارق حسین،( نائب صدر ہورں )اجاز محمود،( نائب صدر آسٹریا سالزبرگ)( نائب صدر آسٹریا سٹہر مارک) نوید عاصم، ( نائب صدر آسٹریا برگن لانڈ )زاہد محمود،(یوتھ کوآرڈینیٹر )عامر نعیم،محمد جواد،مہر عثمان نظر مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم،مجلس عاملہ کے مشیر خاص قیصرولی اور مجلس شوریٰ کے ممبران نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کیے ۔تقریب کے دیگر مہمانان گرامی میں شہر کی اہم شخصیات خصوصاً قانون سازاداروں ،،پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔یاد رہے کہ تاجر برادری کا کردار پاکستانی کمیونٹی میں بہت اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس تقریب میں کئی نامور افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز حسبِ معمول کلام پاک کی تلاوت اور نعت شریف سے ہوا۔جس کے بعد، معزز مہمان ۔ تقریب کے پہلے حصے میں مہمانوں نے اپنے مختصر خطاب میں تقریب کے منتظمین کےلیے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا اور عید کی مبارک باد دی۔-گفتگو کرتے ہوئے، مہمان خصوصی سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے اس سے پہلے تمام پاکستانی کمیونٹی کو عید کی مبارکباد دی ہے۔مزید انہوں نے کہا پاکستانی کمیونٹی فارم آسٹریا کا میں مشکور ہوں جنہوں نے شاندار پروگرام کروایا اور دیار غیر میں تمام پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔ انکا مزید کہنا تھا ہم میں سے ہر پاکستانی قوم کا سفیر ہے، ہمیں لوگ پاکستان کے نام سے جانتے ہیں جس پر ہمیں بجا طور پر فخر ہے۔انھوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے۔بعد ازاں سفیر پاکستان پاکستانی کمیونٹی سے گھل مل گئے۔ تقریب کے شرکاء نے سفیر پاکستان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔ کچھ مقررین کا کہنا تھا کہ اپنوں سے دوری کا احساس چونکہ عید کے موقع پرزیادہ شدت سےہوتا ہے ، ایسے میں دوستوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملنا گویا ایک نعمت ہے. پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (پی سی ایف اے) پاکستانی کمیونٹی میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے اور ہر میدان میں پیش پیش نظرآتی ہیں۔عید ملن پروگرام میں پی سی ایف اے ویمن ونگ،یوتھ ونگ کی جانب سے مختلف سٹال لگائے گے تھے جن میں ، بچوں میں فٹبال ، کوئز اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوے ۔اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کا عید ملن پروگرام میں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کامیابی کی طرف گامزن ہیں پہلی مرتبہ اتنے پاکستانی کسی پروگرام میں دیکھے گئے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ پاکستانیوں کی محفل ہو اور طعام کا اہتمام نہ ہو، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ لہذا، آخر میں لذیذ طعام سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔ اور یہ تقریب شام دیر گئے تک جاری رہی۔ لالہ محمد حسین نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ہم صرف پاکستان کی سر بلندی کے لیے اور کمیونٹی کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔صدر ندیم خان نے عید ملن کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ آج بھاری تعداد میں عید کی خوشیاں منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں بہت اچھی بات ہے۔عید ملن پروگرام میں سیکورٹی کے اور انتظامی امور کے انتظامات ملک طارق، طارق حسین، ملک خلیل اعوان،نے سر انجام دیے۔ مہمانوں کی تواضع کے لئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔پروگرام کے آخر میں نور اسلامک سنٹر کے خطیب حافظ حفیظ العذری نے ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here