پاکستان جل رہا ہے اور وزیراعظم پارلیمنٹ سے غائب ہیں بلاول

0
328

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ آج وزیراعظم ایوان کو اعتماد میں لیں گے،اگروزیراعظم یہاں ہوتے تو ان کو کہتاقدم بڑھائيں عمران خان صاحب ہم آپ کے ساتھ ہيں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت ، پارلیمنٹ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں ،یہ اتفاق رائے پیدا کرنے کا وقت ہے ،ہم کسی سانحے کے متحمل نہيں ہوسکتے۔
بلاول زرداری نے کہا کہ پاکستان جل رہا ہے اور وزیراعظم پارلیمنٹ سے غائب ہیں ، عمران خان تو آئے نہیں مگر بدقسمتی سے یہاں وزیرتعلیم کا لیکچر سننے کو ملا۔
ان کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے وزیراعظم اور وزیر داخلہ اپنی ذمےداری کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بتایا جائے امن و امان اور ججز کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں ،انہیں کسی سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here