پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابند

0
850

عید پربالی ووڈ کی فلمیں پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی، عید الفطراورعیدالاضحی پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزارت اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پرپابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہوگا اورعید کے بعد دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام فلم ڈسٹری بیوٹرزمقررہ مدت میں سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کریں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here