پاکستان نےزمبابوے کو 74رنز سے شکست دے دی

0
854

سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 74رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ نوجوان بیٹسمین آصف علی اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے گئے ہیں۔زمبابوے کے دارلحکومت ہرارے میں کھیلے گئےٹی 20 میچ میں زمبابوین ٹیم ، گرین شرٹس کے 183رنز کے ہدف کا جواب بلکل شرمناک طریقے سے دیا اور 17.5 اوورز میں 108رنز بناسکی تاہم ان کی تمام وکٹیں نہ گرسکیں کیونکہ بولر کائل جاروس ان فٹ ہونے کے باعث گرائونڈ میں بیٹنگ کے لیے نہ آسکے اور آخر میں فتح پاکستان کے حصے میں آئی۔زمبابوین ٹیم کی جانب سے ٹاریسائی موساکانڈا نے سب سے زیادہ 43رنز بنائے جبکہ اوپنر سلومن مائر27رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم پاکستانی بولرز کی جانب سے محمد نواز، عثمان خان، حسن علی اور محمد حفیظ نے 2،2 شکار کیے اور شاداب خان ایک وکٹ لے سکے۔اس سے قبل ہرارے میں سہ ملکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان زمبابوین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بلکل ٹیم کے حق میں نہیں گیا ، گرین شرٹس نےپہلے بیٹنگ کرنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 182رنز کا بڑا ہدف مقررکیا ۔
فخر زمان پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے40گیندوں پر61رنز بنا ئے جس میں3چھکے اور 3 ہی چوکے شامل تھے، آصف علی نے41رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا انہوں نے 21گیندوں کا سامنا کیا جبکہ شعیب ملک نے24گیندوں پر 37رنز کی اننگ کھیلی تاہم زمبابوے کے ٹینڈائی چسیرو نے 2 پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، زمبابوے کے ساتھ آسٹریلیا بھی شامل ہے جبکہ ایونٹ میں کل پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے دوپہر ایک بجے ہوگا۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here