پاک آرمی کیخلاف بولنے والی زبان کاٹ دیں گے‘پاکستان کمیونٹی

0
751

سپین (شفقت رضا)اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے مسلم لیگ ن اسپین کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی کمیونٹی اسپین کےمعززین نے ن لیگ اسپین کے عہدیداران سے کہا کہ اگر اسی جگہ دوبارہ پریس کانفرنس کرکے کہے گئے بدترین الفاظ پر معافی نہ مانگی گئی تو ہماری طرف سے اچھے رویے کی امید نہ رکھی جائے۔ معززین نے مزید کہا کہ پاکستان میں جن لوگوں کو ان کے محلہ دار نہیں جانتے وہ بھی اسپین میں آکر سیاستدان بنے ہوئے ہیںجبکہ ہم پاک افواج کے خلاف بولنے والی ہر گندی زبان کو کاٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ا سپین میں سمیت پاکستان میں بھی ہم ان نام نہاد لیڈران کو پاک فوج کے خلاف بولنے کی سزا دیں گے ہم پاکستانی ایئر پورٹس پر پاک آرمی کے ساتھ مل کر اسپین سے جانے والے ان نام نہاد لیڈروں کا راستہ روکیں گے تاکہ وہ آئندہ اس قسم کی بد زبانی نہ کریں۔

سوشل میڈیا پر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بنانتے ہوئے اسپین میں مقیم چوہدری نوید وڑائچ نے کہا کہ ن لیگی اپنے قائد کی زبان بولتے ہوئے ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جو پاک آرمی کے خلاف ہیں اور اس بد کلامی کا اسپین کے مسلم لیگی عہدیداروں کو جواب دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدر کو نیب عدالت کی طرف سے جیل اور جرمانوں کی سزا سنانے کے خلاف مسلم لیگ ن اسپین نے پاک آرمی کے خلاف سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے نازیبا کلمات کہے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here