پولنگ کے اوقات میں اضافہ

0
506

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق 25 جولائی 2018 کو پولنگ کے اوقات صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور اس دوران پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا۔۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ ڈے سے قبل ہی اس کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here