پولیس اہلکاروں کی پابندی وقت کے لئے پہلا قدم

0
314

ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ڈی پی او دفتر اور پولیس لائن میں تعینات اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئیں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس افسران اور ملازمان کی حاضری اور پابندی وقت کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او آفس اور پولیس لائن میں بائیومیٹرک مشینیں نصب کر دی گئی۔تمام پولیس افسران و ملازمان مقررہ اوقات میں اپنی حاضری بذریعہ بائیومیٹر ک لگایا کریں گئے جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او گجرات کو پیش کی جائے گی۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پابندی وقت عظیم قوموں کا شیوہ ہے۔بائیومیٹرک حاضری مشین کی تنصیب کا بنیادی مقصد پولیس ملازمان کی حاضری اور پابندی وقت کو یقینی بنانا ہے۔حاضری کو رپورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here