پی پی اور ایم کیو ایم کا مل کر کام کرنے پر اتفاق

0
455

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم کےوفد نے ملاقات کی ہے۔پی پی اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم کے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا۔زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی، سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش و دیگر موجود تھے۔ایم کیوایم کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here