چڑیا گھر میں برف کے بلاک

0
1458

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کو جنگلی حیات کو گرمی سے بچانےکا خیال آہی گیا، جنگلی حیات کے لیے برف کے بلاکس رکھنے کےعلاوہ فوارے اور ایئر کولرز بھی نصب کر دیے گئے جبکہ ان کی خوراک میں گلوکوز، وٹامنز اور منرلز بھی شامل کیےگئے ہیں۔لاہورمیں کئی دن سےگرمی عروج پر، پارہ43ڈگری سینٹی گریڈ کوچھُواتو چڑیاگھر انتظامیہ کو بھی جنگلی حیات کاخیال آ ہی گیا، جانوروں کے پنجروں میں برف کےبلاکس رکھنے کے علاوہ ایئر کولرزاورٹھنڈی پھوار والے فوارےرکھ دیئے گئے۔چڑیا گھر انتظامیہ کاکہناہےکہ جنگلی حیا ت کی خورا ک میں گلوکوز، وٹا منز اور منرلز بھی شامل کردیئے ہیں۔
شدیدگرمی میں بھی چڑیاگھرکی سیر کوآنےوالوں کی کمی نہیں،بچوں کو آس پاس دیکھ کرمورنےخوشی سےڈانس شروع کر دیا، بندروں کی شرارتوں سے محظوظ ہوتے بچوں کودیکھ کر والدین بھی خوش ہوگئے۔چڑیاگھر آنے والوں کا کہناہے کہ وہ سیاحت کےساتھ ساتھ جنگلی حیات کے بارے میں مفید معلومات بھی حاصل کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here