کامران ٹیسوری کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

0
328

ایم کیوایم کے ناراض رہنما کامران ٹیسوری نے الیکشن میں حصہ نہ لینےکا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم بہادرآباد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس ایم کیو ایم کا پورا اختیار ہے، بہادر آباد کے رہنماؤں نے اپنی مرضی سے فیصلے کیے ہیں، 25 جولائی کے الیکشن کے نتائج کی ذمے داری بھی بہادرآباد پر جائےگی اور 27 جولائی کو بتاؤں گا کہ کس نے الیکشن کس کو بیچا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ میرا اختلاف آٹھ کے ٹولے سے ہے، فاروق ستار روحانی نہیں جسمانی طور پر بہادرآباد کے ساتھ ہیں اور بہادر آباد والوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here