کس کس نے کی مذمت احسن اقبال پر حملے کی

0
843

سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنمائوں کی جانب سے احسن اقبال پر حملے کی مذمت
صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، مریم نواز، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ،سابق وزیراعظم نوازشریف سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان ، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوز رد ا ر ی، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، وزیر داخلہ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ، کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، جہانگیر خان ترین، اسد عمر ، چوہدری سرور ، فواہد چوہدری، عثمان ڈار ، سربراہ ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان،

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینٹر شاہی سید ، پاک سر زمین پارٹی کے جنرل سیکریٹری رضا ہارون ، ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان اور ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر قاسم علی رضا اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنمائوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت معاشرے کیلئے زہر قاتل اور استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی احسن اقبال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔ رہنمائوں نے کہا ہے کہ یہ حملہ احسن اقبال پر نہیں بلکہ ریاست پر حملہ ہے، حملہ امن تباہ کرنیکی سازش ہے، احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں اور حملے میں ملوث کردار کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here